اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور لسبیلہ کے سیلاب زدہ علاقوں کےدورہ کے دوران ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی عطاء اللہ تار ڑ، رکنِ قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، اسلم بھوتانی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ہیں۔ وزیرِ اعظم کو وہاں سیلاب متاثرین کی جاری مدد پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔