23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم شہباز شریف نے قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں...

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کافضائی جائزہ لیا ، دوران پرواز امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی

- Advertisement -

سکھر۔5ستمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کافضائی جائزہ لیا جبکہ انہیں دوران پرواز امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی۔

پیرکو وزیراعظم شہبازشریف سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں قمبر شہداد کوٹ کے دورے کیلئے سکھر پہنچے جہاں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیاجس کے بعد وزیراعظم متاثرہ علاقوں کافضائی جائزہ لینے کےلئے روانہ ہوئے ۔

- Advertisement -

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دورانِ پرواز انہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=325479

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں