اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا سیل کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی پیش کیا تھا۔
وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے اصرار پر ان کا استعفی منظور کر لیا۔