وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری

216
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پرباکو آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔وزیرِ اعظم کچھ دیر بعد آذربائیجان کی یاد گارِ شہدا کا دورہ بھی کریں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیاں تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے وزیرِ اعظم سے آج آذربائیجان کے وزرا کے وفد کی ملاقات بھی ہو گی۔