لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر ہائوس لاہور میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔وزیرِ اعلی نے وزیرِ اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور پنجاب بھر میں جاری ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان اور پرنسپل سیکٹری وزیرِ اعلی پنجاب عامر جان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔