وزیرِ اعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

120
وزیرِ اعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی عوام تک رسائی کیلئے معلومات کی فراہمی اوردرخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کیا۔

موبائل یونٹ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے اشتراک سے لوگوں کو کم لاگت رہائشی منصوبوں کیلئے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔ مزید یہ کہ موبائل یونٹ پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔ بعد ازاں پورے پاکستان میں ایسے موبائل یونٹ قائم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ موبائل یونٹ کرونا وباء کے دوراں بنکوں پر دباؤ کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

وزیرِاعظم نے نیشنل بنک کی جانب سے موبائل یونٹ کے قیام کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو ذاتی چھت کی فراہمی میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس موقع پرزور دیا کہ بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے اور ان کی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔