وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاﺅسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس

95
APP79-22 ISLAMABAD: November 22 - Prime Minister Imran Khan chairing a meeting of Housing Task Force, at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہاﺅسنگ ٹاسک فورس کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیر برائے پلاننگ خسرو بختیار، سینئر وزیر پنجاب علیم خان، ہاﺅسنگ منسٹر سندھ سعید غنی، ایم این اے نجیب ہارون، ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم، شوکت ترین، سیکرٹری ہاﺅسنگ ڈاکٹر عمران زیب ، ممبران ٹاسک فورس اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین ٹاسک فورس ضیغم محمود رضوی نے وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے سلسلے میں مجوزہ قانون سازی، وفاق اور صوبائی سطح پر قائم کی جانے والی ہاوسنگ اتھارٹیز اور مجوزہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر معاملات پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم پروگرام ہے جس سے بے گھر افراد کو گھر کی سہولت میسر آنے کےساتھ ساتھ ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں کو بے شمار نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کا دائرہ کار آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے۔