وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے، مریم اورنگزیب

156
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے تحت کامیاب نوجوانوں میں چیکس تقسیم کریں گے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے سکیم میں ان کا خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے