وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بابوسر ٹاپ حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

99
شہباز شریف

اسلام آباد/لاہور۔29جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بابوسر ٹاپ کے قریب وین کے المناک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔