وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ژوب گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فوسز کے 4جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

117
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ژوب گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فوسز کے 4جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے اہلخانہ کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں،سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جان نچھاور کرکے ملک کو بہت بڑے جانی نقصان سے بچایا،پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔