وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت

175

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اورافسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔