اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات اور شہریوں کی مشکلات میں کمی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت امن و عامہ کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، سیکرٹری داخلہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم نے لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے لانگ مارچ کے دوران ٹریفک کے انتظامات اور ان اقدامات سے شہریوں کی مشکلات میں کمی کو بھی سراہا۔ وزیرِاعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور سپاہیوں کو اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔