- Advertisement -
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کی وفات پر سعودی فرمانروا، خادم الحرمین شریفین،سلمان بن عبد العزیز السعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=488508
- Advertisement -