18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم کا پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو...

وزیرِ اعظم کا پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے سب سے دراز قامت شخص نصیر سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیرکو وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعاکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نصیر سومرو کے درجات بلند کرے، آمین۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں نصیر سومرو کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم نصیر سومرو کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔آمین۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں