وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری کایوم عاشورہ کے موقع پر پیغام

44

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی زاہد بخاری نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ10 محرم الحرام صبر، قربانی اور حق کی سربلندی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کا پیغام صرف ایک عقیدہ نہیں پوری انسانیت کے ضمیر کی آواز ہے اور باطل کے سامنے خاموشی نہیں بلکہ حق کیلئے ڈٹ جانا ہی اصل وفا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عزاداری کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی ہیں، آئیے ہم اس دن کو اتحاد، رواداری اور امن کے عہد کے ساتھ گزاریں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے مکمل لاتعلقی اختیار کریں۔