وزیر اطلاعات پنجاب کا ناروال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

Uzma Bukhari
Uzma Bukhari

لاہور۔21اپریل (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 54 ناروال کے پولنگ سٹیشن کوٹ ناجو میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے اور شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے پنجاب پولیس کو فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا پہلے ہی شروع کردیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان لوگوں کو بار بار جیت کا چسکا لگاتھا کیونکہ یہ ہمیشہ دھاندلی سے جیتتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب ان کو دھاندلی کیلئے سہولت کاری میسر نہیں آ رہی اس لئے غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری پر اتر آئے ہیں۔