27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعظم آزا دکشمیر چوہدری انوار الحق کی غربا پروری، زکوة منافع...

وزیر اعظم آزا دکشمیر چوہدری انوار الحق کی غربا پروری، زکوة منافع فنڈ سے 17 نہایت غریب، نادار مریضان کو علاج معالجہ کیلئے چیک جاری کر دیے

- Advertisement -

مظفرآباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم آزا حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے 17 نہایت غریب، نادار مریضان کو بیرون آزاد کشمیر پاکستان میں علاج معالجہ کیلئے مجاز فورم کی منظوری کے بعد پاکستان کے مختلف سرکاری طبی ادارہ جات کو مبلغ 89 لاکھ 68 ہزار 2 صد 10 روپے کے کراس چیک جاری کر دیئے، ان میں 10 مریضوں کو دل کے بائی پاس کے لیے مبلغ 52 لاکھ 76 ہزار روپے اور 7 مریضوں کو کینسر کے علاج کیلئے مبلغ 37 لاکھ 92 ہزار 2 صد 10 روپے جبکہ ایک مریض کو مثانہ کے علاج کیلئے مبلغ 5 لاکھ روپے کے چیک جاری کیے گئے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ زکوة و عشر کے ذریعے ریاست کے نہایت غریب، نادار اور بے کس افراد کے بیرون آزاد کشمیر (پاکستان) علاج معالجہ کی مکمل سہولت دے رہی ہے۔

اس سے قبل بھی 21 مریضوں کے علاج معالجہ پر مبلغ 1 کروڑ 18 لاکھ 90 ہزار 2 سو 30 روپے پاکستان کے طبی ادارہ جات میں آزاد کشمیر کے غرباء و مساکین پر خرچ کیے جاچکے ہیں جن میں عارضہ قلب کے 17 مریض جبکہ کینسر کے 4 مریض شامل تھے۔ اس سے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایڈمنسٹریٹر زکوة و عشر چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ اگر کسی غریب و نادار شخص کا علاج معالجہ آزاد کشمیر میں ممکن نہیں تو وہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے زکوة کے ضلعی دفاتر یا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں قائم ڈیسک سے رابطہ کرے تا کہ اس کے علاج معالجہ کویقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عام شہری بھی متذکر ہ علاج معالجہ کا ریکارڈ چیک کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587922

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں