وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک میڈیا چینل پراپوزیشن ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں کوبے بنیاد قراردیا

61
وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک میڈیا چینل پراپوزیشن ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں کوبے بنیاد قراردیا

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک میڈیا چینل پراپوزیشن ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالنے کے حوالے سے چلائی جانے والی خبروں کوبے بنیاد قراردیا ہے۔

وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ان خبروں کے مطابق اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

وزیر اعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یکطرفہ پراپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے۔

وزیر اعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔