وزیر اعظم شہباز شریف آج (جمعہ کو)سمرقند میں مصروف دن گزاریں گے

214
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورہ ازبکستان کے موقع پر(آج )جمعہ کو سمرقند میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کریں گے،اس کے بعد وزیرِ اعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹس میں شرکت کیلئے کانگرس سینٹر جائیں گے۔ وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان سے خطاب بھی کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم قزاخستان کے صدر قاسم جو مارٹ توکایوف سے ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم اپنے دورے کے اختتام سے پہلے امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔