وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے

86
وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے

شوشا، قرہ باغ۔3جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے۔

فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائیجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں شریک عالمی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔