وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

383

کوئٹہ۔3جون (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج (جمعہ کو) گوادر کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم گوادر پورٹ کا فضائی دورہ کریں گے اور ایسٹ بے ایکسپریس وے (EBE) کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم مقامی عمائدین اور ماہی گیروں سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات اور میڈیاسے گفتگو کریں گے۔