وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور وفاقی وزیربحری امور سید فیصل سبزواری کی ملاقات

64

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق اور وفاقی وزیربحری امور سید فیصل سبزواری نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔