وزیر اعظم شہباز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات

100

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر سردار شفیق ترین، سینئیر نائب چیئرمین پختونخوا ملی عوامی پارٹی عبدالرحیم زیارت وال اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقاہر ودان موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔