وزیر اعظم شہباز شریف کی افغان بارڈر فورسز کی جانب سے چمن میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی مذمت

189

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہبازشریف نے افغان بارڈر فورسز کی جانب سے چمن میں بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغان عبوری حکومت یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بارڈر فورسز کی جانب سے چمن میں بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ جس کے نتیجے میں کئی پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے،یہ واقعہ بدقسمتی اور سخت قابل مذمت ہے۔انہوں نے افغان عبوری حکومت سے کہا کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ ایسے واقعات نہ دہرائے جائیں۔