23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم شہباز شریف کی بنیادی ترجیح شعبہ صحت ہےوفاقی وزیر صحت

وزیر اعظم شہباز شریف کی بنیادی ترجیح شعبہ صحت ہےوفاقی وزیر صحت

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفی ٰکمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بنیادی ترجیح شعبہ صحت ہے، زچگی کے دوران سالانہ 10ہزار مائیں اپنی جانیں کھو دیتی ہے ،38فیصد بچے غذائی قلت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ زچگی کے دوران سالانہ 10ہزار مائیں ، دوران حمل 400 مائیں اپنی جانیں کھو بیٹھتی ہیں ، اس لئے ہمارا آغاز صحتمندانہ نہیں لیکن ہم پرامید ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنےذرائع درست سمت میں استعمال کریں گے۔ 38فیصد بچے غذائی قلت کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ۔ایسے بچے معاشرے کی ذمہ داری ہیں ، وہ نوکریاں حاصل نہیں کر سکتے وہ تعلیم حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوتے ، ہمیں صحت میں طبی سہولیات کی ذمہ داری اٹھانا پڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بنیادی ترجیح شعبہ صحت ہے ۔

- Advertisement -

ایک بھی لمحہ اور موقع ضائع نہیں ہونے دیتے ،ہم پیدائشی بچوں کے محفوظ آغاز کے لیے کام کریں گے ،آنے والے دنوں میں معاشرہ صحت مند ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے جس دن عہدہ سنبھالا اسی دن ڈاکٹر لو ڈپنیگ سے ملاقات کی ، یہ اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں ، یہ وزرات ہمارے لیے پھولوں کی سیج نہیں بلکہ چیلنجز سے بھرپور ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کی تکلیف اور مشکلات دور کرنے کے لئےہم پر بھاری ذمہ داری ہے اور ہم نے جوابدہ ہونا ہے ،آئیں اکٹھے مل کر کام کرتے ہیں اور انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے جو خامیاں اور کمزوریاں ہیں انہیں دور کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر ڈپینگ لؤ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579913

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں