وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے اجلاس ، ملک میں زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اور بڑھتے ہوئے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار

55
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے اجلاس ، ملک میں زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اور بڑھتے ہوئے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اور بڑھتے ہوئے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو صورتحال کی بہتری کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم نے ملک میں زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اور بڑھتے ہوئے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور تمام متعلقہ اداروں کو صورتحال کی بہتری کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اور قابل عمل پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔