34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم شہباز شریف کی سیکٹر H-12 کے جنگل میں لگی آگ...

وزیر اعظم شہباز شریف کی سیکٹر H-12 کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر H-12 کے جنگل میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کوآگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری امدادی کارروائی کرنے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے وزرات موسمیاتی تبدیلی کو بھی اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سدباب کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کی

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311001

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں