وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت ،چینی باشندوں سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

50
سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے چینی باشندوں سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں گھناؤنے حملے میں چینی دوستوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھے گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے وزیراعظم نے کہاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔