اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی۔