وزیر اعظم عمران خان ٹویٹر پیج پر آئی سی سی کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں سب سے زیادہ درجہ بندی کرنے والے کپتان کے طور پر سامنے آئے

40
آئی سی سی

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):پاکستان 1992 ورلڈ کپ جیتنے والا کپتان اور وزیر اعظم عمران خان ٹویٹر پیج پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعہ کرائے گئے سروے میں سب سے زیادہ درجہ بندی کرنے والے کپتان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اسی بنا پر بہترین کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کا ٹوئٹرپول پاکستان نےجیت لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کی جانب سے گذشتہ روز ایک پول جاری کیا گیا جس میں سوال تھا کہ ان کھلاڑیوں میں بہترین کون ہیں؟، آئی سی سی کی جانب سے پول میں انڈیا کی جانب سے ویرات کوہلی کو منتخب کیا گیا، پاکستان کی جانب سے موجودہ وزیراعظم عمران خان جو کہ ماضی کے عظیم کپتان بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی طرف سے جارح مزاح بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کا انتخاب کیا گیا۔اس پول پر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا، پول کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ36ہزار346صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔پول کےآخری لمحات میں پاکستانی اور بھارتی صارفین میں بھی کانٹے کا مقابلہ رہا، مگر فتح پاکستان کے عظیم کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران کے نام رہی، جو 47.3فیصدووٹ کر آئی سی سی پول میں پہلے نمبر پر رہے اور یوں بہترین کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کا ٹوئٹر پول پاکستان نےجیت لیا۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46.2فیصد ووٹ کے ساتھ پول میں دوسرےنمبر پر رہے، جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ویلئرز6فیصدووٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ صرف 0.5فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔