29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان کا اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو درپیش مسائل کے مربوط حل اور مو¿ثر پالیسیوں کی تشکیل کے لئے صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطہ بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 6 ماہ کی مدت مکمل کر نے جا رہی ہے اور اپنے دور اقتدار کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں اب تک عوام الناس اور ملک کی بہتری کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، عوام الناس کو پتہ چلنا چاہیے کہ ترقی اور سپیڈ کے دعوے کرنے والے کس طرح کا پاکستان اور کیسے حالات چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی قیادت کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے صوبوں اور وفاق کے درمیان کوارڈینیشن بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بہتر کوارڈینیشن کا مقصد عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مربوط اور منظم حکمت عملی اور پالیسیوں کی تشکیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی 6 ماہ کی مدت حکومت مکمل کر نے جا رہی ہے۔ حکومت اپنے دور اقتدار کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جس میں صوبوں اور وفاقی حکومت کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں اب تک عوام الناس اور ملک کی بہتری کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ "ترقی اور سپیڈ” کے دعوے کرنے والے کس طرح کا پاکستان اور کیسے حالات چھوڑ کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ہے، ادراک ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومت معاشی حالات کی بہتری کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیرا عظم کو وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے مستقبل کی ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ مختلف صوبوں میں علاقائی ترقیاتی تفریق کو کم کرنے کے لیے علاقائی مساوی ترقیاتی فنڈ کا قیام زیر غور ہے جس میں وفاق اور متعلقہ صوبائی حکومتیں مل کر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گی جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک کے تعاون سے ملک کے پچاس شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بتایاگیا کہ سیاحت کے مواقع کو بروئے کار لانے کے لیے روڈ میپ تشکیل دیا جا رہے۔ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق علم پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت اور صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرا کی جانب سے صحت، تعلیم ، زراعت اور دیگر شعبوں میں اب تک اٹھانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیر خزانہ کی جانب سے وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ پنجاب میں 7 انڈسٹریل زونز کے قیام کے سفارشات بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بھجوائی جا چکی ہیں۔ سرمایہ کاری بورڈکو آئندہ 30 دنوں میں خصوصی اکنامک زونز فریم ورک برائے سیاحت مرتب کرنے کی ہدایت کی جا چکی ہے۔ بتایاگیا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پنجاب میں پہلی دفعہ صوبہ بھر میں کسانوں کو گنے کی فصل کا پورا ریٹ ملا ہے۔ خودرنی تیل سن فلاور اور کینولا کی فصل کو فروغ دینے کے لیے کسانوں کو سبسڈی دی جا رہی ہے۔ بتایا گیا کہ پنجاب کے آٹھ لاکھ افراد کو صحت کارڈ دینے کا عمل 20 تاریخ سے شروع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں راجن پور ، ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور ملتان کی عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کو آگاہ کیاگیاکہ 2019ءکے آخر تک پنجاب کے 36 اضلاع کی عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے زراعت کے شعبے کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ زرعی شعبہ کی ترقی سے عوام کو غربت سے نکلنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ملک بھر کے ہسپتالوں میں صحت کے انتظام اور خصوصا صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ پر یہ واضح کر دیا جائے کہ صفائی کے معیار پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، وزراءہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں۔ وزیر منصوبہ بندی نے بریفنگ دی کہ رشکئی اکنامک زون بہت جلد آپریشنل کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر فنانس، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کوارڈینشین کی بہتری کے لیے وزرا کے ورکنگ گروپس بھی تشکیل دیئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132879

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں