وزیر اعظم عمران خان کا تحریک انصاف کے راہنما شاہد گوندل کے انتقال پر اظہار تعزیت

82

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصا ف کےراہنما شاہد گوندل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں شاہد گوندل کے انتقال سے دلی صدمہ ہوا ہے وہ ایک وفادار کارکن تھے جو سیاسی مافیا کے خلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھی تھے۔ وزیر اعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئےپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔