وزیر اعظم عمران خان کی جیسنڈا آرڈرن کو نیوزی لینڈ کے انتخابات میں شاندار کامیابی پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد

111
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن کو نیوزی لینڈ کے انتخابات میں شاندار کامیابی پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جیسنڈا کے شفقت آمیز قائدانہ طرز عمل نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستان میں بھی لوگوں کے دل جیتے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تعاون کو وسعت دینے اوردوستی کے رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔