وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

100
APP115-05 ISLAMABAD: April 05 - Speaker National Assembly, Asad Qaiser calls on Prime Minister Imran Khan. APP

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی زرعی اجناس کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کے قیام سے کاشتکاروں کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالہ سے بات چیت ہوئی۔ قانون سازی سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی کی زرعی اجناس پر خصوصی کمیٹی کے قیام کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے کاشتکاروں کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ معذور افراد کو تعلیم اور ملازمتوں کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی قانون سازی کی جائے گی۔