وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

128
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن لاہور کے ماحولیاتی توازن اور بہتری کے لئے بہت اہمیت کے حامل منصوبے ہیں، پہلی بار ان منصوبوں کے ذریعے وسائل کو صحیح طریقے بروئے کارلایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

لاہور ۔ ۔28اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے صحت کے شعبےکی ترقی اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ۔ وہ بدھ کو یہاں پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا اور تقسیم پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی . وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہصحت کے شعبےکی ترقی اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے پنجاب بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی تہذیب یافتہ معاشرے کا شعار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کے سہولتوں کی فراہمی گڈ گورننس کا حقیقی مظہر ہے۔