وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات

315

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پاک ایران تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، ارکان قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ شامل تھے۔