اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ےٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران ہفتہ کو پاک ترک بزنس کونسل سے خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے ترکی کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اس کی قربانیوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ناگزیر جنگ پر بھی ر روشنی ڈالی۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے پاک ترک بزنس کونسل سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خطاب کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ۔