- Advertisement -
اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نامور فنکار اور کامیڈین جاوید کوڈو کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جاوید کوڈو جو اپنے چھوٹے قد اور قدآور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے ان کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی پر نہ ہو سکے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم جاوید کوڈو کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581207
- Advertisement -