وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا چین کے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر نیک تمنائوں کا اظہار

192

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کی متحرک قیادت میں چین بین الاقوامی یکجہتی، امن اور تعاون کو آگے بڑھانے والے عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بھائی چارہ 2015 میں ان کے دورہ پاکستان کے بعد سے تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہوا اور تب سے یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔چینی صدر کو ان کی سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔