26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینوزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں بس سے مسافروں کے اغوا اور ہلاکت کی شدید مذمت، دہشتگردوں سےنمٹنے کے عزم کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں بس سے مسافروں کے اغوا اور ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنتہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے، انکے خون کا بدلہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹیں اور اس کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں