وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر لی جےمیونگ کو مبارکباد

78

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر لی جے میونگ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے نو منتخب جنوبی کورین صدر کےلئے ان کے عہدۂ صدارت کی کامیاب تکمیل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اورجنوبی کوریا کے تعلقات کی مضبوطی و استحکام کےلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔