28.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 25, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی کے دوران ترکیہ،...

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سےہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔

وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں