وزیر اعظم نواز شریف کا پھول نگر میں جلسہ عام سے خطاب

151
APP56-29 PHOOL NAGAR: October 29 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing a huge public gathering. APP

لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی )وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور 2018ءمیں عام انتخابات میں اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ برسر اقتدار آئیگی‘ مشرف کے دور اقتدار میں ہم نے جیلیں کاٹیں ، مخالفین پرویز مشرف کے جعلی ریفرنڈم کی مہم چلارہے تھے‘ 2013ءمیں پاکستانی عوام نے جن کو مسترد کر دیا تھا وہ آج آپ سے دھرنوں کی سیاست کے ذریعے انتقام لے رہے ہیں‘ موجودہ پاکستان 2013ءکی نسبت معاشی‘ اقتصادی اور دہشت گردی و لوڈشیڈنگ کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور 2018ءتک اس میں مزید بہتری آئیگی‘ پھولنگراین اے 141-142 کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب جبکہ حلقہ پی پی 183-184 میں گیس و دیگر منصوبوں کیلئے 2 ارب روپے خرچ کئے جائینگے۔ وہ ہفتہ کے روز پھولنگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رانا اسحاق‘ رانا حیات اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔