وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا وزیر اعظم چیلنج فٹ بال کپ کے انعقاد کا اعلان

83

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تین ماہ کے اندر اسلام آباد میں وزیر اعظم چیلنج فٹ بال کپ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے جمعہ کو دوسرے قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ قائداعظم بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب پاکستان سپورٹس کمپلیکس لیاقت جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئی، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزاداہ نے وزیر اعظم سے پرائم منسٹر چیلنج فٹ بال کپ کے انعقاد کا مطالبہ کیا تھا، بعدازاں شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب کے دوران تین ماہ کے اندر اسلام آباد میں پرائم منسٹر چیلنج فٹ بال کپ کے انعقاد کی منظوری کا اعلان کیا۔