
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے پروگرام اور بین العلاقائی رابطے کےلئے موٹروہیکل اینڈ ریلویز کے سارک معاہدے سمیت متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی ہے جبکہ 5روپے کے سکے کی تبدیلی اور 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی منظوری کے علاوہ گردے، جگر، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور کینسر سمیت مہلک بیماریوں میں مبتلا غریب اور مستحکم شہریوں کے علاج کے بارے میں بھی فیصلہ کیا گیا، نان فائلرز کے لئے ودہولڈنگ ٹیکس کی کم شرح کی تاریخ میں 31دسمبر 2016ءتک توسیع بھی کر دی گئی ہے ۔ کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعظم میں منعقد ہوا ۔