بداپسٹ ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) ہنگری کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم وکٹور اوربان کی جانب سے مسلسل مسلم مخالف بیانات کی وجہ سے خوف کا شکار ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگری کی حکومت یورپی یونین کی جانب سے مہاجرین کی تقسیم سے متعلق کوٹے کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے بارے میں وکٹور اوربان اس سلسلے میں متعدد متنازعہ اور مسلم مخالف بیانات دیتے آئے ہیں۔ اوربان کا کہنا ہے کہ ہنگری یورپی یونین کے اس کوٹے کو تسلیم نہیں کرے گا، کیوں کہ مسلم مہاجرین کی آمد سے ہنگری کا مسیحی تشخص اور ثقافت متاثر ہو گی۔