
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بھارت خراب کرنے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا‘ تناﺅ کے باوجود ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ درست تھا،کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت دہشت گردی کا واویلا کررہا ہے،ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا اعلامیہ متوازن ہے‘ جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان مخالف بیانات سامنے آنے لگتے ہیں‘ افغان صدر اشرف غنی کا بیان افسوس ناک ہے تاہم یہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات سے پیدا ہونے والی اضطرابی کیفیت کا نتیجہ ہو سکتا ہے ،بھارتی حکام کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات عجیب تھے‘ وہاں نیوز کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر یہاں کانفرنس کرنا پڑی