وزیر اعلیٰ بلوچستان کی بارہ بھارہ کہو آمد، نیر بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پراظہار تعزیت

113
Chief Minister Mir Sarfraz Bugti

کوئٹہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز بھارہ کہو اسلام آباد میں واقع بُخاری ہاؤس گئے جہاں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔