24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلیٰ بلوچستان کی معصوم مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی معصوم مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 11 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نہتے اور معصوم مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے "فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کی شناخت، سالمیت اور عوامی وقار پر ایک کھلا وار ہے جس کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا، جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم پاکستانیوں کوصرف شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے یہ انسانیت نہیں بلکہ بزدلی

درندگی اور دشمن کے ایجنڈے کا سفاکانہ مظاہرہ ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کی مٹی پر بے گناہوں کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاستی ادارے ایسے قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دیں گے یہ ریاستی جنگ ہے اور اس میں فیصلہ دوٹوک ہوگا ،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا،اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت عزم اور قومی اتحاد سے کچل دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ہم پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گےاور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں