پشاور۔20اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں پانی بھر جانے کے واقعے میں تین مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔